پنجاب میں پیپلزپارٹی کے دوبارہ فعال ہونے سے پی ٹی آئی کونقصان ہوگا,ن لیگ کو نہیں:محمدزبیر

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے دوبارہ فعال ہونے سے پی ٹی آئی کونقصان ہوگا,ن لیگ کو ...
پنجاب میں پیپلزپارٹی کے دوبارہ فعال ہونے سے پی ٹی آئی کونقصان ہوگا,ن لیگ کو نہیں:محمدزبیر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماءمحمد زبیر نے کہا ہے کہ اگر صوبہ پنجاب میں پیپلزپارٹی دوبارہ فعال ہوئی تو اس کا نقصان صرف پاکستان تحریک انصاف کوہوگا،ن لیگ کو نہیں۔

ہمارانوجوان قائدآگیاہے،پنجاب میں پارٹی مرنہیں گئی:مولابخش چانڈیو

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں واپس آئی توہمیں اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں بھی ووٹ حاصل کیے اور حکومت بنائی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا میں ساڑھے11لاکھ ووٹ حاصل کیے تھے۔سی پیک سے متعلق پارلیمنٹ کی 35رکنی کمیٹی ہے، اپوزیشن اپنے تحفظات کمیٹی کے سامنے پیش کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا برا نہیں مانتے،لیکن تنقیدبرائے اصلاح ہوناچاہیے۔

مزید : اسلام آباد