پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی عرب شہری کی گاڑی سے ٹکر، 2 عربیوں نے اسے مارنے کی کوشش کی تو پھر کیا ہوا؟ دیکھ کر کوئی آدمی پھر کسی پاکستانی ڈرائیور سے پنگا نہ لے

پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی عرب شہری کی گاڑی سے ٹکر، 2 عربیوں نے اسے مارنے کی کوشش ...
پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی عرب شہری کی گاڑی سے ٹکر، 2 عربیوں نے اسے مارنے کی کوشش کی تو پھر کیا ہوا؟ دیکھ کر کوئی آدمی پھر کسی پاکستانی ڈرائیور سے پنگا نہ لے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مثال مشہور ہے کہ اگر لڑائی کے دوران فریقِ مخالف کمزور ہو تو اس پر غصہ بھی اچھل اچھل کر آتا ہے لیکن اگلا بندہ طاقتور ہو تو پھر غصہ تو درکنار ”غصی“ بھی نہیں آتی۔ یہی حال سعودی عرب میں بھی 2 عربیوں کے ساتھ ہوا جنہوں نے گاڑی کی ٹکر ہونے پر پاکستانی شہری کو مارنے کی کوشش کی لیکن آگے سے ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی انداز اپنایا تو ویڈیو بنانے والے عربی بھی ’ اف اف‘ کہتے رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرک اور کار کی ٹکر ہونے پر کار میں سوار 2 عربی نکلتے ہیں اور ٹرک سے برآمد ہونے والے ایک عربی پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ دونوں عربی اپنے ہم وطن کو سڑک پر بچھا کر درگت بنانا شروع کردیتے ہیں۔ ایسے میں ٹرک ڈرائیور جو کہ پاکستانی ہوتا ہے وہ بھی اپنے مالک کی مدد کو آتا ہے اور آتے ہی حملہ آور عربیوں پر ٹوٹ پڑتا ہے، اس موقع پر مزید 2 پاکستانی بھی مدد کو آجاتے ہیں اور کار سواروں کی درگت بنانا شروع کردیتے ہیں۔

زمبابوے میں مارشل لاء، ایک طرف ہزاروں لوگ بھوکے مرتے رہے اور دوسری جانب صدر موگابے کی بیگم نے کروڑوں روپے کس عیاشی میں اُڑا دئیے، جان کر پاکستانی بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

یہ تمام واقعہ دور کھڑی ایک کار میں سوار 2 افراد فلما رہے ہوتے ہیں جو اسے دیکھ کر اف اف کرتے رہتے ہیں ۔ جب پاکستانی ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کا جوابی حملہ شدت اختیار کرتا ہے تو ویڈیو بنانے والے عربیوں کو ’ واللہ کل باکستانی وحشی‘ کہتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : ڈیلی بائیٹس