کام کی مصروفیات یا کچھ اور،عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ سے کام سے معذرت کر لی

کام کی مصروفیات یا کچھ اور،عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ سے کام سے معذرت کر لی
کام کی مصروفیات یا کچھ اور،عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ سے کام سے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارعدنان صدیقی نے مصروفیات کے باعث ہالی ووڈ سے پیشکش کوقبول کرنے کے بجائے بالی وڈ فلم سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔

سنجے لیلا ہار گئے ،انتہاپسند جیت گئے ،پدماوتی کی ریلز معطل کر دی گئی
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا تو ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ مجھے بھی ایک پروجیکٹ میں دلچسپ کردار آفر ہوا ہے لیکن میں ڈراموں اور دیگر پروجیکٹس کی شوٹنگز کے باعث اتنا مصروف ہوں کہ مجھے ہالی وڈ کا پروجیکٹ چھوڑنا پڑا لیکن دوسری جانب بالی ووڈ کی طرف سے ہونے والی آفرکومیں نے قبول کرلیا ہے، یہ پروجیکٹ دو ماہ بعد شروع ہوگا۔
ور سٹائل اداکار نے بالی ووڈ میں ”موم“میں سری دیوی کے مدمقابل کام کیا تھا،جسے بے حد پذیرائی ملی تھی۔

مزید :

تفریح -