سروسز ہسپتال ، کمپیوٹرائز ڈ الیکٹرک پارکنگ کا افتتاح آئندہ ہفتہ متوقع

سروسز ہسپتال ، کمپیوٹرائز ڈ الیکٹرک پارکنگ کا افتتاح آئندہ ہفتہ متوقع

لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہسپتال میں پہلی کمپیوٹرائزڈ الیکٹرک پارکنگ سروس شروع کر دی گئی ہے یہ سروس شروع کرنے والا سروس سروسز ہسپتال صوبے کا پہلا ہسپتال بن گیا ہے جہاں تین مقامات پر الیکٹریکل پارکنگ پوائنٹ شروع کر دیے گئے ہیں یہ آن لائن سہولت ہو گی جہاں گاڑی کے داخلے سے خارج ہونے والے پوائنٹ میں دونوں مقامات پر گاڑی کی باقاعدہ تصویر بھی بنے گی۔اس پروجیکٹ سے گاڑیوں کی چوری اور ٹکٹنگ کی چوری کی ہیرا پھیری بند کرنے میں مدد ملے گی۔آئندہ ہفتے اس کا باقاعدہ افتتاح ہونے کا امکان ہے یہ سروس بغیر کسی اضافی سرکاری اخراجات کے شروع کی گئی ہے۔ اس سے ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پارکنگ کی بہتر سہولت ملنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے خزانے کو سالانہ سوا دو کروڑ روپے کا فائدہ بھی ہو گا،اس حوالے سے گزشتہ روز چھٹی کے باوجود پرنسپل پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر نے اس پہلی کمپیوٹرائزڈ الیکٹرک پارکنگ کا دورہ کیا اور انہوں نے موقع پر کھڑے ہو کر سہولت کا جائزہ لیا آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے اس حوالے سے بات چیت بھی کی۔دریں اثناء پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امیر کو شاباش دیاتا ہوں کہ انہوں نے ریکارڈ وقت میں بغیر کسی اضافی اخراجات کے صوبہ کے ہسپتالوں میں سروسز ہسپتال کے اندر پہلی کمپیوٹرائزڈ الیکٹرک سروس شروع کروائی ہے یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے میں انہیں ان کی اس کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس کے جواب میں ایم ایس محمد امیر نے کہا کہ پرنسپل محمود ایاز کی قیادت میں سروسز ہسپتال کو صوبے کا یک ماڈل ہسپتال بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور اس کے نجائج بھی آ رہے ہیں میں پرنسپل کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہر موڑ پر میری حوصلہ افزائی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1