اتوار بازار وں میں سبزیوں پھلو، کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ، پرائس لسٹیں غائب

اتوار بازار وں میں سبزیوں پھلو، کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ، پرائس لسٹیں ...

لاہور ( اپنے نمائندے سے)حالیہ بارشوں اور سردی کی لہر کی کے ساتھ میٹروپولٹین کارپوریشن کے زیر انتظام لاہور میں قائم اتوار بازاروں میں سبزی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ خشک میوا جات اور پھلوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔شادمان میں قائم گزشتہ اتوار بازار میں ادرک کی قیمت میں سب سے ذیا دہ اضافہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ یہ اکثر اسٹا ل پر نایاب رہا۔ شادمان اتوار بازارمیں ٹاؤن انتظامیہ کی ملی بھگت سے میں سبزی مافیا کاراج، سبز یوں پھلوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود بھی غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ،صارفین اور دوکانداروں میں دن بھربحث ومباحثہ تلخ کلامی متعدد کے جھگڑے ،جبکہ مار کیٹ کمیٹی کا عملہ بھی پرائس لسٹ پکڑا کرغائب ہوگیا ،متعلقہ اتوار بازار میں اسٹال لگانے والے مخصوص سبزیوں اور پھلوں کوصبح کے وقت چھپا لیتے ہیں دوپہرہونے کے بعدجب انتظامیہ کا عملہ گھروں میں چلا جاتا ہے تو اسٹال لگانے والے اس کو من مانے ریٹ پر فروخت کرتے ہیں ،سستے اتوار بازار مہنگائی کے پیش نظر مہنگے بازاروں کا روپ دھار چکے ہیں جبکہ سبزیوں اور پھلوں میں کوالٹی کے فقدان کے باعث صارفین کوناقص اجزا اور مصنوعی مہنگائی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صو بائی دارالحکومت میں لگنے والے سستے اتوار بازاروں میں حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے زیر انتطام عوام کو سستی اور معیار ی سبزیاں اور پھل کے علاوہ اتوار بازاروں میں لگنے والی دیگر مصنوعات کو سستے داموں فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی سمن آباد ٹاؤن کی حدود میں لگنے والے شادمان اتوار بازار میں سبزیاں عام مار کیٹوں کی نسبت زیادہ مہنگی فروخت ہوتی رہیں جبکہ اکثر دوکاندار درجہ دوئم کو بھی درجہ اول کے ریٹ پر فر وخت کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے پورا دن اتوار بازارمیں آ نے والے صارفین اور دوکانداروں میں بحث تکرار کا سلسلہ مسلسل جاری رہا جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کپموں میں بھی عملہ پورا دن غائب رہا جس کی وجہ سے صارفین شکایات درج کر وانے کیلئے در بہ در ہو گئے ۔شاد مان اتوار بازار میں ٹاؤن انتظامیہ اور مار کیٹ کمیٹی کے عملہ کی ملکی بھگت سے دوکانداروں نے سبزیوں کے سٹالوں سے ریٹ لسٹ بھی غائب کر دی اور صارفین سے من مانے ریٹ وصول کرتے رہے ۔ مجموعی طور پر 25پھلوں میں سے 6پھلوں کی قیمتوں میں کمی 11پھلوں کی قیمتوں اضافہ جبکہ 8پھلوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے اسی طرح 25سبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور 11سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔اس کے علاوہ شاد مان اتوار بازار میں، سردیوں کے ملبوسات، کراکری کی مکمل ورائٹی،مٹن ،بیف اور چکن کے گوشتکے ساتھ ساتھ جنرل سٹور کی تمام مصنوعات گھی ،صابن چاولوں کی کمپنیوں کی طرف سے اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1