حکومت نے مسئلوں کو الجھانے کا وطیرہ بنا لیا ہے،یاسر گیلانی

حکومت نے مسئلوں کو الجھانے کا وطیرہ بنا لیا ہے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے مسئلوں کو الجھانے کا وطیرہ بنا لیا ہے ہر معاملے میں حکومت کی ہٹ دھرمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نااہل لوگوں کا مستعفی ہو جانا ہی ملک و قوم کے مفاد میں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض آباد میں دھرنے سے متعلق ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں نااہل لوگ شامل ہیں جن کے پاس کاروبار حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں جس وجہ سے ملک و قوم کا پیسہ اور وقت ضائع ہو رہا ہے پاکستان کے بعد آزاد ہونے والی ریاستیں اس وقت ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں میں شامل ہو چکی ہیں جبکہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان آج بھی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے ملک کا کاروبار اہل لوگوں کے ہاتھوں سونپا جائیں عوام ایماندار لوگوں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجیں۔ جھوٹے اور روایتی سیاست دان ملک کے لئے کارآمد ثابت نہیں ہو سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1