مولانا طارق جمیل نے جناح ہسپتال میں مولانا عبدالرحمٰن کی عیادت کی

مولانا طارق جمیل نے جناح ہسپتال میں مولانا عبدالرحمٰن کی عیادت کی

لاہور(جنرل رپورٹر) ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز جناح ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج رائیونڈ کے معروف مذہبی راہنما و معظم مولانا عبدالرحمٰن کی عیادت کی بعدازاں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین سے بھی ملاقات کی اور ان کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگرمقامات کا دورہ کیا۔ مولانا کی جناح ہسپتال آمد کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور ان سے فرداً فرداً مصافحہ کرتے رہے اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں چند سال قبل جناح ہسپتال آیا تھا مگر اس کے مقابلے میں آج ہسپتال مریض دوست نظر آ رہا ہے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور نظم و نسق بہت بہتر ہے اس وقت ہسپتال ایک کسی پسماندہ علاقے کا مرکز صحت نظر آتا تھا مگر اب لگتا ہے موجودہ ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین اور پرنسپل پروفیسر راشد ضیاء کی مریض دوست کے باعث جناح ہسپتال کا ماڈل ہسپتال بن گیا ہے مولانا نے کہا کہ اس تبدیلی کو دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ ڈاکٹر سہیل ثقلین کے اندر ایک درویش موجود ہ مولانا نے کہا کہ ہسپتال میں ایک خوبصورت ماحول نظر آ رہا ہے ان کے لئے دعاگو ہوں اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے مولانا طارق جمیل کو بتایا کہ مولانا عبدالرحمن کی صحت پہلے سے اچھی ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں ان کے علاج معالجہ پر ڈاکٹرز خصوصی توجہ د ے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1