کر پشن اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،چودھری سرور

کر پشن اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرپشن سے بڑئی جمہوریت دشمنی کوئی اور نہیں ہوسکتی 'قوم کا مطالبہ ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو اقتدار اور سیاست کے ایوانوں سے ''نکالا ''جائے'کر پشن اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی 'اداروں پر تنقید کر کے لیٹرے احتساب سے نہیں بچ سکتے ان کا ٹھکانہ جیل ہے ۔ شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کے خلاف احتجاج کر نیوالے جمہوریت کے دوست ہیں مگرجو لوگ اقتدارمیں آکرملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں وہ ا صل میں جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور ایسے لوگوں کو قوم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ اور ملکی وسائل لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے ۔ قوم کو عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کر پٹ نظام حکومت سے نجات دلائے گی اور آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوکرملک کو تر قی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام آج با شعور ہوچکے ہیں اس لیے ان کو مگر مچھ کے آنسو بہا کربے وقوف نہیں بنایا جاسکتا اور پاکستان کے عوام نے اب یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کر پٹ سیاستدان کو اقتدار اور سیاست کے میدانوں سے ہر صورت نکالا جائیگا۔