کوشش کرتے ہیں کوئی خالی ہاتھ نہ جائے، ٹیکس بہت زیادہ ہیں،دکاندار

کوشش کرتے ہیں کوئی خالی ہاتھ نہ جائے، ٹیکس بہت زیادہ ہیں،دکاندار

لاہور( کلچرل رپورٹر) لنڈا بازار کے دکان دار لیاقت حسین نے کہا کہ یہاں پر بھی مہنگائی کے اثرات اثر انداز ہورہے ہیں مگر ہم پھر بھی کوشش کرتے ہیں کہ یہاں پر آنے والے افراد خالی ہاتھ نہ جائیں اور جو چیز لینے آئیں ہیں لیکر جائیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دور میں سستے داموں کوئی بھی چیز نہیں ملتی ایک وقت تھا جب لنڈا بازار میں صرف ایسے لوگ آتے تھے جو بہت غریب تھے مگر اب مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ متوسط گھرانوں کے لوگ بھی یہاں پر پیسے بچانے کے لئے آتے ہیں اس حوالے سے دکاندار مظفر حسین نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں ہمارا کام تیزی سے چلتا رہے اور لوگوں کو بھی ریلیف ملے اور ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے تاکہ ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں یہاں پر روز ہزاروں کی تعداد میں لو گ آتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1