ڈایگناسٹک سنٹر شادمان کا ایکسرے پلانٹ نے کام شروع کردیا

ڈایگناسٹک سنٹر شادمان کا ایکسرے پلانٹ نے کام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسرز لاہور ڈاکٹر یاد اللہ نے ڈایگناسٹک سنٹر شادمان کا ایکسرے پلانٹ چالو کرا دیا ہے یہ اس جدید سنٹر کا ایکسرے پلانٹ2013ء سے خراب تھا اور یہاں لوگوں کو ایکسرے کی سہولت میسر نہیں تھی چند روز قبل سی ای او نے اس سنٹر کا دورہ کیا اور ایکسرے پلانٹ نہ چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ملازمین کے خلاف انکوائری شروع کروا دی تاہم اس کوفوری طور پر اسے ٹھیک کرواکر چالو کروانے کا حکم دیا گیا گزشتہ روز ایکسرے پلانٹ چالو کروا دیا گیا۔