احتجاجی سیاست کی مخالفت کرنیوالے خودجلسے کررہے ہیں،مہرین راجہ

احتجاجی سیاست کی مخالفت کرنیوالے خودجلسے کررہے ہیں،مہرین راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ناکامی ن لیگ کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے ، اس جماعت کے قائدین اب ناکام جلسوں سے خطاب کررہے ہیں، نوازشریف کے ایک طرف احتجاجی سیاست کی مخالفت کرتے ہیں تو دوسری طرف خود جلسے کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے اور وہ اب احتجاج کے ذریعہ اپنی سیاست زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، پنجاب ان سے سنبھالنا نہیں جاتا اور دہ دوسرے صوبوں میں جا کر جلسے کررہے ہیں، عوام پوچھ رہے کہ جب سیاسی جماعتیں پنجاب میں جلسہ کرتی ہیں تو وہ سخت ردعمل کااظہار کرتے ہیں اور اب وہ خود دوسرے صوبوں میں جاکر جلسے کررہے ہیں ،یہ کیسی دو رخی پالیسی ہے ، عوام کے لئے کچھ نہ کرنے والے اب عوام سے نئے دعدے کرنے نکل پڑے ہیں۔