ینگ ڈاکٹرز کی نیب کو چند پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے خلاف کارروائی کی سفارش

ینگ ڈاکٹرز کی نیب کو چند پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے خلاف کارروائی کی سفارش

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز نے نیب اور ایف ای اے سے چند پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔ایم بی بی ایس میں داخلوں کے لیے پچیس اور اٹھائیس لاکھ روپے میں ایک سیٹ فروخت کی جا رہی ہے ۔ اس کرپشن سے متعلقہ لوگوں نے کروڑوں روپے اکٹھے کر لیے ہیں ۔واے ڈی اے پاکستان نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ چند کالجز کے خلاف سخت کارروائی کریں جنہوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور ایک ایک سیٹ پچیس لاکھ میں فروخت کر رہے ہیں . اگر پیسے کی بنیاد پر داخلے کیے جاییں گے تو مستقبل میں ڈاکٹروں کا معیار گر جائے گا ۔ڈاکٹر سلمان کاظمی نے والدین سے اپیل کی ہے کے وہ مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت ہونے والے داخلوں میں اپنے بچوں کے فارم جمع کروائیں تاکہ چونتیس پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں میرٹ پر داخلوں کو ممکن بنایا جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1