عوامی رکشہ یونین کالیوی ٹیکس اور ہسپتالوں میں پرچی مافیا کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

عوامی رکشہ یونین کالیوی ٹیکس اور ہسپتالوں میں پرچی مافیا کے خلافاحتجاجی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) عوامی رکشہ یونین کے کارکنوں نے چیئرمین مجید غوری کی قیادت میں پریس کلب کے باہر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بننے والے لیوی ٹیکس اور ہسپتالوں میں پرچی کے نام پر بھتہ خوری کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں کے علاوہ گھریلو صارفین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رکشہ ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجید غوری نے کہا ہے کہ غریب عوام پر ٹیکس کا اتنا بوجھ لاد دیا گیا ہے کہ ان کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل ایل پی جی پر لیوی ٹیکس لگا کر اس کی قیمت امپورٹڈ ایل پی جی کے برابر کر دی گئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہسپتالوں میں غنڈوں نے پاکنگ سٹینڈوں کے ٹھیکے لے لئے ہیں جو من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور نہ دینے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ مجید غوری نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی قیمتں ریگو لیٹ اور ہسپتالوں کوبھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے ورنہ ہم احتجاج کر دائرہ کار بڑھاتے ہوئے سیکر ٹریٹ کے سامنے ہزاروں کا رکنوں کے ہمراہ دھرنا دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1