بنگلہ دیش مارکیٹ میں چائے کے نرخوں میں کمی

بنگلہ دیش مارکیٹ میں چائے کے نرخوں میں کمی

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش مارکیٹ میں چائے کے نرخوں میں کمی ہوئی تاہم بھرپور طلب کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔گزشتہ روز ہونے والی نیلامی کے دوران چائے کے اوسط نرخ 234.43 ٹکے (2.80 ڈالر) فی کلوگرام رہے۔ایک ہفتہ قبل اس کے اوسط نرخ 236.72 ٹکے فی کلوگرام رہی تھی۔مارکیٹ میں 2.36 ملین کلوگرام چائے فروخت کیلئے لائی گئی جس میں سے 8.7 فیصد چائے فروخت ہونے سے رہ گئی۔سابقہ نیلامی میں 2.55 ملین کلوگرام چائے لائی گئی تھی جس میں سے 14.8 فیصد فروخت ہونے سے رہ گئی تھی۔

مزید : کامرس