3سو والی اب 5سو روپے کی ہوگئی،50کا سویٹر 150کا ہوگیا

3سو والی اب 5سو روپے کی ہوگئی،50کا سویٹر 150کا ہوگیا

  



لاہور( کلچرل رپورٹر)لنڈا بازار میں پچھلے سال کی نسبت چیزوں میں نمایاں اضافہ ،پچھلے سال تین سو میں فروخت ہونے والی جیکٹ کی قیمت اب پانچ سو ہوگئی ۔ جبکہ سویٹر جو پہلے پچاس روپے کاتھا اب سو سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح سے کوٹ کی قیمت پانچ سو سے بڑھ کر اب سات روپے تک پہنچ گئی ہے جرابوں کا جوڑا دس روپے سے بڑھ کر پندرہ سے بیس روپے میں فروخت ہورہا ہے لیڈیز کوٹ کی قیمت سو روپے سے بڑھ کردوسو سے ڈھائی سو روپے تک ہوگئی جوتے کی قیمت جو گزشتہ سال دو سو روپیہ تھی اب تین سو سے ساڑھے تین سو تک ہوگئی مفلر ، دستانوں کی قیمت بھی پچاس روپے سے بڑھ کر سو سے سوا سو روپے میں مل رہے ہیں جبکہ لنڈا میں گزشتہ سال سے اس مرتبہ بیس سے تیس فیصد چیزوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1