صفائی کے ناقص انتظامات، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے تعفن پھیل گیا
لاہور( کلچرل رپورٹر) لنڈا بازار میں صفائی کے ناقص انتظامات سے خریداری کرنے والوں کا مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے لنڈا بازار میں دکاندار اپنی دکانوں تک جتنی ہوسکے صفائی کرتے نظر آتے ہیں اور گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں حکومت کی جانب سے یہاں پر صفائی نہ ہونے کے برابر ہے اور خریداری کرنے والے بدبوکی وجہ سے ناکوں پر رومال رکھ کر خریداری کرتے نظر آتے ہیں اسی طرح اگر بارش ہوجائے تو یہاں پر چھپڑ کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے اور جگہ جگہ کئی دن تک پانی ہی صاف نہیں کیا جاتا۔