فش فارم کی کامیابی کا انحصار زمین کے درست چناؤ پر ہے،ماہرین

فش فارم کی کامیابی کا انحصار زمین کے درست چناؤ پر ہے،ماہرین

  



راولپنڈی )اے پی پی )ماہرین نے کہا ہے کہ فش فارمنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے تاہم فش فارم بنانے سے قبل مناسب جگہ کا چناؤ سب سے اہم ہے کیونکہ کسی بھی فش فارم کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک جگہ کے چناؤ پر ہے ۔ماہرین نے کہاکہ زرخیز اور اچھی زمین مچھلی کی بہتر پیداوار کی ضامن ہے تاہم نشیبی ،سیم زدہ اور کسی حد تک کلراٹھی اور بے کار زمین کو بھی مچھلی فارم بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین نے کہاکہ مچھلی فارم بنانے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے جو سیلابی پانی سے محفوظ ریتلی ہو اور فارم میں سے پانی بوقت ضرورت نکالا جا سکے جبکہ اس کے علاوہ فارم تک گاڑی کی آسان رسائی ،پانی کی وافر فراہمی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھنابھی ضروری ہے ۔محکمہ ماہی پروری پنجاب کا کہنا ہے کہ فش فارم کی کامیابی کا انحصار زمین کے درست چناؤ پر ہے ۔ایسی زمین جس میں پانی ٹھہرنے کی مکمل صلاحیت ہو وہ مچھلی فارم بنانے کے لیے موزوں تصور کی جاتی ہے ۔

مزید : کامرس