چینی کی عالمی پیداوار و کھپت ریکارڈ رہنے کا امکان ہے،امریکہ

چینی کی عالمی پیداوار و کھپت ریکارڈ رہنے کا امکان ہے،امریکہ

  



نیویارک( آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ سیزن 2017۔18 ء کے دوران چینی کی عالمی پیداوار اور کھپت ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ زراعت کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2017۔18 ء کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 185 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو ایک ریکارڈ ہوگا جبکہ کھپت بھی ریکارڈ اضافے کے ساتھ 174 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔انھوں نے بتایا کہ پیداوار میں اضافے کی وجہ سب سے بڑے پیدا کنندہ برازیل میں گنے کی ریکارڈ پیداوار ہے جس نے 40.2 ملین ٹن گنا پیدا کیا جو سیزن 2016۔17 ء کی نسبت 1.1 ملین ٹن زیادہ ہے۔بھارت کی گنے کی پیداوار 27.7 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 2016۔17 ء کی نسبت 25 فیصد زیادہ ہے۔امریکا میں چینی کی پیداوار 8 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو پچھلے سیزن کی مقدار 8.1 ملین ٹن سے کم ہے۔اس سے اس کی چینی کی درآمد 14.3 فیصد بڑھ کر 3.4 ملین ٹن تک پینچ جانے کا امکان ہے۔ انڈونیشیاء میں بھی چینی کی درآمد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو چین کے بعد چینی کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔

****

مزید : کامرس