سیزن 2017-18 ء میں کافی کی پیداوار نسبتا بہتر رہنے کا امکان

سیزن 2017-18 ء میں کافی کی پیداوار نسبتا بہتر رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ء کے دوران کافی کی پیداوار سابقہ اندازوں سے نسبتا بہتر رہے گی جس کی وجہ ویتنام اور ہونڈوراس میں توقع سے زیادہ پیداوار کا امکان ہے۔بین الاقوامی کافی تنظیم ’’ ماریکس سپیکٹران ‘‘ کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2017-18 ء کے دوران کافی کی عالمی پیداوار60 کلوگرام کے 155.3 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے اس سے قبل عالمی پیداوار 152.4 ملین بیگ پیداوار کی پیش گوئی کی گئی تھی۔سیزن کے دوران کافی کی کھپت 60 کلوگرام کے 157.6 ملین بیگ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اس سے قبل آئندہ سیزن کی کھپت 156.8 ملین بیگ رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
irf/mrn

مزید :

کامرس -