ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات29نومبر کو کراچی میں ہونگے

ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات29نومبر کو کراچی میں ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال (آن لائن)پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سالانہ انتخابات29نومبر کو کراچی میں ہونگے۔ جس میں ملک بھر کے چیمبرز کے دو دو نمائندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدارت اور سینئر نائب صدارت کیلئے امیدواروں نے چکوال چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ غضنفر بلور صدارت اور عارف یوسف سینئر نائب صدارت کے امیدوار ہیں۔ چکوال چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر قاضی محمداکبر صدر چیمبر آف کامرس حاجی نذیر سلطان ، سینئر نائب صدر طارق مصطفی اور نائب صدر خالد مرزا کے علاوہ دیگر سینئر ممبران نے دونوں امیدواروں کا استقبال کیا۔ چکوال چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلیٰ ظفر بختاوری بھی امیدواروں کے ہمراہ تھے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے قاضی محمد اکبر نے کہا کہ چکوال چیمبر کو قائم ہوئے صرف پانچ سال ہوئے ہیں اور چکوال چیمبر نے فیڈریشن چیمبرز کے انتخابات میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے اور شروع سے ہی یونائیٹڈ بزنس گروپ کیساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چکوال چیمبر آف کامرس کے پاس کوئی وسائل نہیں نہ ہی اپنا دفتر ہے۔ لہٰذا فیڈریشن آف چیمبرز اس بارے میں چکوال چیمبر کی مالی معاونت اور مدد کرے۔ غضنفر بلور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کی صورت میں چکوال چیمبرز کا اپنا دفتر ہوگااور2018میں ہی اسے مکمل کیا جائے گا۔ ظفر بختاوری نے چکوال چیمبر کے دفتر کے پلاٹ کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ استقبالیہ سے امیدوار سینئر نائب صدر عرفان یوسف اور کے پی میں نائب صدر ات کے امیدوار عاطف اکرام کے علاوہ خرم کامران، حاجی نذیر سلطان، طارق مصطفی، خالد مرزا، شہزاد سعادت نے خطاب کیا۔

جبکہ اس موقع پر حاجی نور سلطان، غلام محمد کہوٹ اور محمد یٰسین چوہدری بھی موجود تھے۔ چکوال چیمبر آف کامرس کے دونوں ممبران شہزاد سعادت اور خرم کامران نے اپنے ووٹ غضنفر بلور کو دینے کا واضع اعلان کیا

مزید :

کامرس -