قومی ٹی 20 کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

قومی ٹی 20 کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی 20 کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کا 19 واں میچ کراچی وائٹس اور اسلام آباد کے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں لاہور بلیوز اور فاٹا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں کل پہلا میچ لاہور وائٹس اور پشاور جبکہ دوسرا فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی