ویسٹ انڈین ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

ویسٹ انڈین ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

  



اینٹیگا (یوا ین پی)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم روں ماہ (نومبر) میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز نیوزی لینڈ اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔ یہ میچ نومبر کے آخرمیں25سے 27نومبر تک لنکن میں کھیلا جائیگا۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو ونگاری، دوسرا 23دسمبر اور تیسرا 26دسمبر کو کھیلا جائے گا، دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں ہونگے ٹی 20سیریز کا آغاز 29دسمبر سے ہوگا۔ دوسرا میچ یکم جنوری 2018ء جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی