انڈر 19ایشیا کپ ، افغان ٹائیگر ز کی دھاڑ سے شاہین اڑنا بھول گئے

انڈر 19ایشیا کپ ، افغان ٹائیگر ز کی دھاڑ سے شاہین اڑنا بھول گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان انڈر 19کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ ایشیاء کپ کی چیمپئن بن گئی‘ انڈر19 ایشیاء کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 185رنز کی عبرتناک شکست دی‘ پاکستان کرکٹ ٹیم 249رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 63رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوگئی‘ پاکستان کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے‘ محمد طحہ 19 اور حسن خان 10رنز بنا سکے‘ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 5‘ قیس احمد نے 3اور وفادار نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے ایشیاء کپ انڈر 19کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے اکرام علی خیل 107رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں رحمن اﷲ ‘ گرباز40‘ ابراہیم زدران 36‘ درویش رسول 18‘ قیس احمد 14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3‘ شاہین آفریدی نے 2 جبکہ حسن خان اور محمد طحہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کی جانب سے 249رنز ہدف کے تعاون میں پاکستانی انڈر 19ٹیم 22.1اوورز میں 63رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جن میں سے تین کوئی رنز نہ بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد طحہ 19رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 5‘ قیس احمد نے 3اور وفادار نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کے اکرام علی خیل کو مین آف دی میچ اور افغانستان کے نوجوان باؤلر مجیب زدران کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔