ٹی 20 ایونٹ میں کارکردگی دکھانیوالے کھلاڑیوں کا عالمی کپ کیلئے انتخاب 22 نومبر کوہوگا
اسلام آباد( آن لائن)نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی17کھلاڑیوں کا پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئی22نومبر کو انتحاب کیا جائے گا جس کے بعد انہیں حتمی منظوری کے لئے پاکستان بلائنڈ کٹ کونسل کے چیئرمین کو بھیجوایا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور شامل ہیں۔