جرمن فٹبال لیگ ، بائرن میونخ کی مسلسل آٹھویں کامیابی

جرمن فٹبال لیگ ، بائرن میونخ کی مسلسل آٹھویں کامیابی

  



برلن( آن لائن)جرمن فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی لگاتار آٹھویں کامیابی ، آگزبرگ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ جرمنی کی چیمپئن ٹیم بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بندس لیگا میں کلب نے لگاتار آٹھویں فتح حاصل کی۔ آگز برگ کی ٹیم بائرن میونخ کا مقابلہ نہ کرسکی۔ دفاعی چیمپئن نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح کلب کے رابرٹ نے دوبار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ شائقین نے جیت پر بائرن میونخ کو خوب داد دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی