ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے:سبیل

ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے:سبیل
 ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے:سبیل

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل سیبل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے اگر ہم نے اسے پس پشت نہ ڈالا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ سیبل نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ آج بھی اپنا معیار بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگ آج بھی ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں اور نئے آنے والے ان سے استفادہ کررہے ہیں۔

مزید : کلچر