الماس حمیرانی سٹائل رن وے میں اپنی نئی کلیکشن پیش کریں گی

الماس حمیرانی سٹائل رن وے میں اپنی نئی کلیکشن پیش کریں گی
 الماس حمیرانی سٹائل رن وے میں اپنی نئی کلیکشن پیش کریں گی

  



لاہور(فلم رپورٹر) امریکہ سے آئی ہوئی پاکستانی نژادفیشن ڈیزائنر الماس حمیرانی اسٹائل رن وے سیزن 8 میں اپنی نئی کلیکشن پیش کریں گی۔ الماس کا کہنا تھا کہ سٹائل رن وے کا ساتواں سیزن کرنے بھی پاکستان آئی تھی اور اب آٹھواں سیزن بھی کروں گی جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں مشرقی اور مغربی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار کچھ منفرد کلیکشن تیار کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی ثقافت کو امریکہ و دیگر ممالک میں متعارف کروارہی ہوں۔ پاکستان آنے سے قبل دبئی، یوکے، یو ایس اے ، قطر میں فیشن ویک میں شرکت کی اور وہاں پاکستانی ملبوسات کو متعارف کروایا۔

انکا کہنا تھاکہ ہمارے پاکستان کی ثقافت میں بہت رنگ ہیں جس کو مغربی طرز کے ملاپ کے ساتھ بہت عمدہ طریقے سے نئے فیشن متعارف کروائے جاسکتے ہیں میں نے بھی اس بار کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ انکا کہنا تھاکہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کی دنیا بھر میں شناخت بننا شروع ہوگئی ہے۔ انڈین اور پاکستانی ملبوسات کو یورپ میں بھی خوب سراہا جاتا ہے

مزید : کلچر