ورسٹائل اداکارعجب گل کے شوبز انڈسٹری میں28سال مکمل

ورسٹائل اداکارعجب گل کے شوبز انڈسٹری میں28سال مکمل
 ورسٹائل اداکارعجب گل کے شوبز انڈسٹری میں28سال مکمل

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے ورسٹائل اداکارعجب گل کے شوبز انڈسٹری میں28سال مکمل ہوگئے۔ عجب گل نے اپنی لاجواب اور منفرد اداکاری کے بدولت پاکستان اورملک سے باہر اپنے نام کا سکہ جمایا ہے۔ عجب گل نے اپنی بہترین اداکاری سے شوبز کے میدان میں زبردست شہرت پائی۔ پشاور میں جنم لینے والے اداکار نے نہ صرف فن اداکاری میں کئی کارہائے نمایاں انجام دیئے بلکہ پاکستانی ٹیلی ویڑن پر بطور میزبان بھی خوب نام کمایا۔

عجب گل پاکستان فلم انڈسٹری کے وہ واحد آرٹسٹ بھی ہیں جن کے ایک سٹیج ڈرامے ( جنم جنم کی میلی چادر) نے 1680شو مکمل کرکے دنیا بھر میں ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ عجب گل نے نا صرف اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا بلکہ انھوں نے اپنی مادری زبان پشتو میں بنائی جانے والی فلموں میں سپر پرفارمنس پیش کیں اور بہت خوب کیں۔28 سال مکمل ہونے پر اداکار عجب گل کا کہنا تھاکہ شوبزانڈسٹری میں بے تحاشہ کام کیا ہے اور کرتارہوں گا۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میرے مداح آج بھی میرے کام سے مطمعن ہیں اور اپنے مداحوں کے لئے ہی کام کرتا ہوں۔ان دنوں بھی اردو، پشتو فلموں کے ساتھ ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

مزید : کلچر