مولا جٹ 2،سرور بھٹی کاکاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا دعویٰ مسترد

مولا جٹ 2،سرور بھٹی کاکاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا دعویٰ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل کی طرف سے سرور بھٹی کاکاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ماضی کی سپرہٹ فلم ’’مولا جٹ ‘‘کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت سمیت فلم کے فنکاروں کے خلاف دعویٰ کیا تھا کہ’’ مولاجٹ ‘‘کے حقوق ان کے پاس ہیں جس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے لیکن وہ کسی طرح کا ثبوت پیش نہ کرسکے۔معلوم ہوا ہے کہ اب عدالت نے سرور بھٹی کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ سرور بھٹی نے بلال لاشاری کی فلم کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

مزید :

کلچر -