برینڈن میکولم 400ٹونٹی چھکے لگانیوالے تیسرے بلے باز بن گئے

برینڈن میکولم 400ٹونٹی چھکے لگانیوالے تیسرے بلے باز بن گئے
 برینڈن میکولم 400ٹونٹی چھکے لگانیوالے تیسرے بلے باز بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(یوا ین پی)جارح مزاج بلے باز اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکولم ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400چھکے لگانیوالے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔36سالہ برینڈن میکو لم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپو ر رائیڈرز کی جانب سے کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ میں الامین حسین کی گیند کو لانگ آن بانڈری کے پار پہنچا کر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے400چھکے بھی مکمل کرلیے ، اس فہرست میں ان سے آگے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (772)اورکیریبئن آل رانڈ رکیرون پولارڈ(500) موجود ہیں، فہرست میں چوتھا نمبر سابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈوین سمتھ کا ہے جنہوں نے اب تک 347چھکے رسید کر رکھے ہیں ۔