لو پھر بسنت آئی کی فیض انٹرنیشنل فیسٹیول میں شاندار پذیرائی

لو پھر بسنت آئی کی فیض انٹرنیشنل فیسٹیول میں شاندار پذیرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور میں جاری تیسرے سالانہ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کے پہلے روز اجوکا تھیٹر نے برصغیر میں موسم بہار کے تاریخی روایتی تہوار’’ بسنت‘‘ پر مبنی کھیل ’’ لو پھر بسنت آئی ‘‘ الحمرا ہال نمبر 2میں پیش کیا جسے ادب ،مصوری اور ثقافت سے وابستہ شخصیات اور عام شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ کھیل کی کہانی میں اندورن لاہور کے ایسے خاندان کے شب و روز پر روشنی ڈالی گئی جو نسل درنسل پتنگیں بنانے کے کاروبار سے وابستہ ہے لیکن بسنت پر لگنے والی پابندی کے باعث مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ ساتھ ہی دلچسپ حوالوں سے معاشرے کو در پیش مختلف سنگین مسائل کی عکاسی کی گئی اور شائقین کو امن ، برداشت ، محبت اور مذہبی رواداری کا پیغام دیا گیا ۔ کھیل میں ارشد درانی ، نایاب فائزہ ، عثمان راج ، سہیل طارق ، رضوان ریاض ، قیصرخان اور رضیہ ملک نے پرفارمنس کے جوہر دکھاکر حاضرین کی داد سمیٹی ۔ کھیل کے اختتام پر اجوکا تھیٹر کی جانب سے گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التعلیم بھارتی مصنف اور سکالر ’’ پران نویل ‘‘ کو اجوکا تھیٹر کی جانب سے ’’ تھیٹر فار پیس ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا۔

مزید :

کلچر -