ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ،ٹیمیں کل ایران روانہ ہونگی

ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ،ٹیمیں کل ایران روانہ ہونگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے مرد اور خواتین کی ٹیمیں کل ایران روانہ ہوں گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ 22 سے 26 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مردوں کی ٹیم میں12کھلاڑی اور خواتین کی ٹیم میں 14کھلاڑی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں12ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، بھارت، جنوبی کوریا، افغانستان، سری لنکا، تائیوان، کرغزستان، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 21 نومبر کو ایران کیلئے روانہ ہوگی اور ایونٹ میں شرکت کے بعد 28 نومبر کو واپس وطن پہنچے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی