اداکارہ و سا بقہ مس یو نیورس سشمیتا سین 42 سال کی ہو گئیں

اداکارہ و سا بقہ مس یو نیورس سشمیتا سین 42 سال کی ہو گئیں
 اداکارہ و سا بقہ مس یو نیورس سشمیتا سین 42 سال کی ہو گئیں

  



حیدر آباد (آئی این پی) بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمتا سین 42سال کی ہو گئیں۔1975میں بھا رتی ریاست آندھرا پر دیش کے شہر حیدر آبا د میں پیدا ہونے والی سشمتا سین نے1994ء میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یو نیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا۔1996 ء میں فلم ’دستک ‘سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی سشمتا نے 1999ء میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکاری کے جو ہر دکھاکر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا۔فلم ’دستک‘ ،’بیوی نمبر ون‘،’فی الحال‘،’میں ہو ں نا‘،’زندگی راکس‘،’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘،’دولہا مل گیا‘ اور دیگرکئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سشمتا نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

مزید : کلچر