ایشز سیریز کے دومیچوں کیلئے منتخب آسٹریلین اسکواڈ پر شدید تنقید

ایشز سیریز کے دومیچوں کیلئے منتخب آسٹریلین اسکواڈ پر شدید تنقید

سڈنی (یوا ین پی)ایشز سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کیلئے 13 رکنی آسٹریلین اسکواڈ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ سابق لیگ اسپنر اسٹوراٹ میک گل کا کہناتھا کہ ٹیم کا انتخاب بچکانہ ہے۔ ان کھلاڑیوں کو موقع دیاگیا جن کی اس وقت ضرورت نہیں تھی۔ شین وارن نے کہا کہ ان وکٹ کیپر ز کو منتخب کیاگیا جنہیں ان کی ریاست بھی نہیں پوچھ رہی۔ انگلش ٹیم کے معاملات درست سمت میں ہیں جبکہ آسٹریلیا کنفوڑ نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ کیلئے حیران کن طور پر سات سال بعد وکٹ کیپر ٹم پین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔میتھیو رینشا کی جگہ کیمرون بینکروفٹ جبکہ شان مارش کا انتخاب کرتے ہوئے گلین میکسویل کو ڈراپ کردیا گیا جس پر سابق کھلاڑی سخت برہم ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی