عنایہ فلم’’قسم پاکستان کی‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ

عنایہ فلم’’قسم پاکستان کی‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ
 عنایہ فلم’’قسم پاکستان کی‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عنایہ ڈائریکٹر نوید رضا کی نئی فلم’’قسم پاکستان کی‘‘کے ایک اہم کردار میں کاسٹ کر لی گئیں۔عنایہ نے کہا ہے کہ معیاری فلموں میں کام کرنا میری ترجیح ہے ، ہر فلم میں کام کر کے اپنے امیج کو خراب نہیں کر سکتی ،ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے میرے پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور میں ان کی توقعات کے مطابق شوبز میں کام کرنا چاہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے شمار فلموں کی پیشکش ہوئی مگر سکرپٹ دیکھنے کے بعد میں نے انکار کر دیا کیونکہ فنکار کے لئے اپنا نام بنانا بہت مشکل کام ہے اور پھر اس نام اور مقام کر برقرار رکھنا اس سے بھی مشکل ہے ، میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ میں ایسے پراجیکٹ میں کام کروں جہاں اداکاری کرنے کا مارجن زیادہ ہو۔ عنایہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نا صرف بھارت بلکہ ایران اور ترکی کے ساتھ بھی مشترکہ فلم سازی کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے ، اس سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اپنی فلمیں متعارف کروانے کا موقع ملے گا اور فلمسازوں کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی ۔ اس کے ساتھ فلم کا بجٹ بھی کم ہو جائے گا اور سالانہ فلموں کی نمائش میں بھی اضافہ ہو گا۔
جس سے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بند ہو جائے گی۔

مزید :

کلچر -