آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 نومبر سے شروع ہو گا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 نومبر سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین( آن لائن)آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 23 نومبر سے برسبین میں شروع ہو گا، انگلش ٹیم سیریز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا 2 سے 6 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گی، ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ، چوتھا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 14 جنوری، دوسرا میچ 19 جنوری تیسرا میچ 21 جنوری، چوتھا میچ 26 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔