یونان میں سیلابوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 36ہوگئی

یونان میں سیلابوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 36ہوگئی

  



ایتھنز(این این آئی)یورپی ملک یونان میں گزشتہ بدھ کے روز مسلسل شدید بارشوں کے بعد آنے والے اچانک سیلابوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 36ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی دارالحکومت ایتھنز میں ہنگامی امدادی کاموں کے نگران ملکی محکمے کی طرف سے بتایا گیا کہ امدادی کارکنوں کو شہر سے مغرب کی طرف سیلابوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے مزیدسات افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

مزید : عالمی منظر