کویت کا سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا اعلان

کویت کا سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(این این آئی) کویت کے سرکاری محکموں میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابینہ نے ایوان سول سروس کو ہدایت جاری کردی ہے۔ سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش آبادی کی کمیٹی نے کی ہے۔کمیٹی نے وزیر محنت ہند الصبیح کی سربراہی میں ملک کی آبادی کا جائزہ لینے کے بعد سفارش کی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کویت میں آبادی کی ترکیب درست کرنے کے لئے ضروری ہے کہ غیرملکیوں کی تعداد کم کی جائے۔ دریں اثناء4 ایوان سول سروس نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد تدریجی مراحل میں کم کی جائے گی۔ اس کے لئے حکمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے۔ غیرملکی ملازمین کی تعداد بلا سوچے سمجھے کم نہیں کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -