جرمنی، سویڈن اور جاپان کے وزرائے خارجہ کاروہنگیا کیمپوں کا دورہ

جرمنی، سویڈن اور جاپان کے وزرائے خارجہ کاروہنگیا کیمپوں کا دورہ

  



ڈھاکہ/ینگون(این این آئی)جرمنی کے زیگمار گابریل، سویڈن کی خاتون وزیر مارگٹ والسٹروم اور جاپان کے تارو کونو نے اتوارکو روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا، اِن تینوں وزرائے خارجہ کے ہمراہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابو الحسن محمود علی بھی کمیپوں کے دورے پرموجود تھے ۔ اتوار ہی کو یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیڈیریکا موگرینی بھی ایک دن کے دورے پر تینوں وزرائے خارجہ کے ساتھ شریک ہوئیں ۔ یہ غیر ملکی مہمان کوکس بازار کے جنوب مشرق میں واقع کْوتْوپولانگ کیمپ کے دورے پرگئے ۔

چین کے وزیر خارجہ یانگ یی بھی بنگلہ دیشی دارالحکومت پہنچ گئے ۔ چینی وزیر خارجہ روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کے دورے پر جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

مزید : عالمی منظر