جرمنی میں نئی مخلوط حکومت کے قیام کے متعلق ابتدائی مذاکرات جاری

جرمنی میں نئی مخلوط حکومت کے قیام کے متعلق ابتدائی مذاکرات جاری

برلن(این این آئی)رواں برس چوبیس ستمبر کے عام انتخابات کے بعد جرمنی میں نئی حکومت سازی کے لیے ابتدائی مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چانسلر میرکل نئی مخلوط حکومت قائم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی دو چھوٹی جماعتوں گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ابتدائی مکالمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الیکشن کے بعد بڑی اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے حکومتی اتحاد میں شامل ہونے کے بجائے حزبِ مخالف کا کردار ادا کرنے کو ترجیح دی تھی۔ ابتدائی مذاکرات ناکام رہنے کی صورت میں جرمنی میں دوبارہ عام انتخابات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

مزید : عالمی منظر