اردو دوسری سرکاری زبان بن گئی ،تلنگانہ اسمبلی میں بل منظور

اردو دوسری سرکاری زبان بن گئی ،تلنگانہ اسمبلی میں بل منظور

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست تلنگانہ کی اسمبلی نے ایک قانون سازی کی منظوری دیتے ہوئے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست میں اردو بولنے والے خاصے لوگ آباد ہیں جو تمام 31اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔تلنگانہ سرکاری زبانون کا ترمیمی بل 2017ء منظور کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔حیدرآباد دکن سے میڈیا نے بتایا کہ2014میں تلنگانہ کی ریاست وجود میں آئی اور اس کے 10اضلاع کو گزشتہ برس تنظیم نو کے دوران 31میں بانٹا گیا۔ایک بیان میں بتایا گیا کہ ریاست کی مجموعی آبادی میں اردو بولنے والی آبادی کی تعداد میں 12.69کی شرح سے اضافہ آیا ہے۔

مزید : عالمی منظر