یورپی یونین کے بجٹ میں ترکی کے لیے فنڈز میں کمی

یورپی یونین کے بجٹ میں ترکی کے لیے فنڈز میں کمی

  



برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے سال2018کے لیے اپنے بجٹ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں برسلز کی طرف سے ترکی کو مہیا کیے جانے والے فنڈز میں کمی کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمی کی وجہ انقرہ حکومت کی طرف سے جمہوریت اور انسانی حقوق کے احترام کے لیے فیصلہ کن موقف کے حوالے سے پائے جانے والے شبہات بتائے گئے ہیں۔ اس کمی کی حمایت کرنے والے سرکردہ یورپی رہنماؤں میں جرمن چانسلر میرکل بھی شامل تھیں۔ ترکی سے متعلق ان شبہات کی وجہ جولائی 2016 میں وہاں ناکام فوجی بغاوت کے بعد وسیع پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریاں اور اس پس منظر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بتائی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر