امریکی صدرٹرمپ کا بہت جلد فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کافیصلہ

امریکی صدرٹرمپ کا بہت جلد فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کافیصلہ

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں، نئے منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس تقسیم نہیں ہو گا، مغربی کنارے سے یہودی بستیاں خالی نہیں کرائی جائیں گی، نہ ہی عربوں کو نکالا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کے نئے منصوبے کے تحت سعودی عرب اہم کردار کرے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت علاقوں کا تبادلہ کیا جائیگا، ذرائع نے کہا کہ فلسطینیوں کو آمادہ کرنے کے لیے عرب ممالک سے لاکھوں ڈالر امداد دلوائی جائے گی۔اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ کے نئے منصوبے کے تحت سعودی عرب اہم کردار کرے گا۔

مزید : علاقائی