ورلڈ ٹوائلٹ ڈے: کوئٹہ میں پبلک ٹوائلٹس پر مافیا کا قبضہ

ورلڈ ٹوائلٹ ڈے: کوئٹہ میں پبلک ٹوائلٹس پر مافیا کا قبضہ

  



کوئٹہ (ما نیٹر نگ ڈیسک)شہر کے بیشتر بیشتر پبلک ٹوائلٹس کی زمین پر تجازوزات قائم کرکے قبضہ کرلیا گیا اور جو قبضے سے رہ گئے ہیں ان کی صفائی کی حالت ابتر ہے۔25 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر کوئٹہ میں تقریباً 20 سال قبل اس وقت میونسپل کارپوریشن اور اب میٹروپولیٹن کے زیرانتظام مردوں اور خواتین کی سہولت کے لئے بیالیس پبلک ٹوائلٹ بنائے گئے مگر اب صورتحال یہ ہے کہ ان میں سے بیشتر پر بااثر افراد قابض ہیں جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بے بسی کا اظہار کرتی نظر آتی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ کا کہنا تھا کہ بلدیہ کے 42 کے قریب باتھ رومز تھے جن میں سے بیشتر پر مافیا کا قبضہ ہے جبکہ ان میں سے کچھ پر عمارتیں تعمیر کرلی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کارپوریشن اس قبضہ مافیا کیخلاف سخت اقدامات کا سوچ رہی ہے۔

مزید : علاقائی