ڈکیتی ، چوری کی متعدد وارداتیں ، 58سالہ خاتون دو ران ڈکیتی دل ک دورہ پڑنے سے جاں بحق

ڈکیتی ، چوری کی متعدد وارداتیں ، 58سالہ خاتون دو ران ڈکیتی دل ک دورہ پڑنے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبر نگار) باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکو راج ، ایک گھنٹے میں تین وارداتیں بھانجے کی شادی میں بیرون ملک سے آنے والی58سالہ خاتون ڈاکوؤں کے خوف سے دوران واردات دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گئی، شادی والا گھر ماتم کدہ بن دیا جبکہ ڈاکو شہریوں سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین کر سکون سے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقے نیم بیری پیر دربار کے قریب سراج پورہ میں محمد اسحاق اپنی بیوی زاہدہ پروین کے ہمراہ بیرون ملک سے اپنی بیوی کے والدین کے گھر بھانجے کی شادی کی تقریب میں آرہا تھا گھر سے چند گز کے فاصلے پر گزشتہ رات ساڑھے سات بجے کے قریب لائٹ بند ہونے کے دوران دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک گلی میں ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کر دی اس دوران ڈاکوؤں نے محمد اسحاق کی گاڑی کو بھی روک کر اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی زاہدہ پروین سے زیوارات ،نقدی اور موبائل فون چھین لئے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے خوف سے خاتون زاہدہ پروین کوموقع پر ہی دل کا دورہ پڑ گیا ڈاکو میاں بیوی سے لوٹ مار کرنے کے بعد گلی میں دو مزید موٹرسائیکل سواروں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے خاتون زاہدہ پروین کو فوری طبی امداد کے لئے شالیمار ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر بھر کی دیگر وارداتوں میں گا رڈن ٹاؤ ن کے علا قہ میں اسلم بھٹی کے گھر سے اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4 لاکھ کی نقدی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن،شا لیما ر کے علا قہ میں با بر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،ما ڈل ٹاؤن میں اکر م اور اسکی فیملی سے 2لاکھ 75کی نقد ی او رمو با ئل فو ن، گر ین ٹاؤ ن میں طا رق اور اسکی فیملی سے3لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،منا واں کے علا قہ میں نذ یر سے95ہزار،مصطفی آ با د میں خا رث سے80ہزار،نو اں ا کو ٹ میں فا روق سے 70ہزارکی نقدی اور قیمتی اشیا چھین لی گئیں۔ سبززار کے علاقہ میں ڈیپارٹمنٹل سٹورمیں تین ڈاکو گھس گئے اور سیکیورٹی گارڈ اور ڈیپارٹمنٹ سٹور کے مالک محمد نواز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرارہو گئے اورنو اب ٹا ؤ ن میں بر کت ،پر انی انا ر کلی میں نعما ن کی گاڑیاں جبکہ اچھر ہ میں نعیم ،مسلم ٹا ؤ ن میں فیصل، اقبا ل ٹا ؤن میں اعجا ز کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -