ایمرجنسی افسران و انسٹرکٹرز پر مشتمل چوتھا 20رکنی دستہ تربیت کیلئے ترکی روانہ

ایمرجنسی افسران و انسٹرکٹرز پر مشتمل چوتھا 20رکنی دستہ تربیت کیلئے ترکی ...

  



لا ہور (خبر نگار )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے ایمرجنسی افسران و انسٹرکٹرز پر مشتمل چوتھا 20رکنی دستہ ترکی کے شہر ازمیر میں تربیت کیلئے روانہ ہوگیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز)نے گزشتہ روز ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹرز میں20رکنی وفد کو روانہ کرنے سے قبل تفصیلی بریفنگ دی اور ان پر زور دیا کہ ترکی میں قیام کے دوران وہ ایمرجنسی و ڈزاسٹر منیجمنٹ ، ٹریننگ، مانیٹرنگ اور دیگر نظام کاجائزہ لیں اور وطن واپسی پر دیگر ریسکیو افسران و اہلکاروں کو تربیت فراہم کریں۔

مزید : علاقائی