پاکستان میں ٹریفک حادثات کے باعث سالانہ اموات تقریباً13ہزار ہیں

پاکستان میں ٹریفک حادثات کے باعث سالانہ اموات تقریباً13ہزار ہیں

  



لا ہور (خبر نگار ) پاکستان میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات تقریباً 13 ہزار جبکہ پوری دنیا میں 13 لاکھ سالانہ سے زائد ہے۔ جن میں ذیادہ تعدا د بچوں اور نوجوانوں کی ہے مو ثر پلاننگ اور بلا تفر یق قا نون کے نفاز سے بڑ ھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس کے زیر اہتمام اقوا م متحدہ کے زیراہتمام ٹر یفک حادثات میں مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کی یاد میں منائے جانے والے دن کے مو قع پر پر یس کلب لاہورمیں منعقد ہونے والے روڈ سیفٹی سیمیناراور کوئز میں شامل مقرر ین نے کیا۔ قا ئم مقام ڈی آئی جی موٹروے پولیس مسرور عالم کلاچی ، صدر پر یس کلب لاہور شہباز میاں ، سیکر ٹر ی پر یس کلب عبدالمجید سا جد ، ڈی ایس پی منصور جا وید سمیت موٹر وے پولیس کے دیگر افسران ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے بہت سے نما ئندوں کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی