گارڈ ٹاؤن، تیز رفتار گاڑی نے 50 سالہ شخص کوکچل کر مار ڈالا

گارڈ ٹاؤن، تیز رفتار گاڑی نے 50 سالہ شخص کوکچل کر مار ڈالا

  



لاہور(خبرنگار) گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں 50 سالہ شخص کو تیز رفتار گاڑی نے کچل کر ہلاک کر دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔بتایا گیاہے کہ گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ کے قریب 50 سالہ محمد عمر مقصود سڑک کنارے پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے اسے کچل دیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال لے جایا گیا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی