رواں سال:شہر بھر میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر 50لاکھ سے زائد چالا ن

رواں سال:شہر بھر میں ٹریفک کی خلاف ورزی پر 50لاکھ سے زائد چالا ن

  



لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں رواں سال کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 50 لاکھ سے زائد چالان کیے جبکہ تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران 1500 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں جس سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق رواں سال میں سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال کی نسبت ٹریفک کی خلاف ورزی پر زیادہ اور موثر کارروائی کی ہے جس میں سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 50 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں 50 لاکھ گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں اور ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف ٹریفک کے مسائل میں سنگین خلل پیدا کرنے پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سٹی ٹریفک پولیس نے تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھا ہے جس میں شہر کی اہم شاہراؤں اور سڑکوں سمیت اندرون سٹی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا گیاہے اور اس آپریشن کے دوران 1500 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں، جس میں مال روڈ، جیل روڈ، شاہراۂ قائد اعظم ، شالامار لنک روڈ، فیروز پور روڈ سمیت لوئر مال روڈ ، وحدت روڈ، والٹن روڈ ، جی ٹی روڈ، علامہ اقبال روڈ سمیت لاری اڈہ اور اندرون سٹی کی 10 شاہراؤں پر اور سڑکوں پر کریک ڈاؤن کیا گیاہے ۔

مزید : علاقائی