بد تمیز محرروں کو تھانوں سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ

بد تمیز محرروں کو تھانوں سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے شہریوں سے ناقص رویے اور بدتمیزی کرنے والے کئی سال سے تعینات تھانوں کے محرروں کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ پڑھے لکھے تعلیم یافتہ محرروں کو تھانوں میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے مزید اہم انقلابی اقدامات کاحکم دیا ہے جس میں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے قیام کے بعد اب پڑھے لکھے اور تعلیم یافتہ محرروں کو تھانوں میں تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی پولیس کے حکم پر پہلے مرحلہ میں لاہور کے 86 تھانوں میں ڈبل شفٹ میں پڑھے لکھے اور تعلیم یافتہ محرر تعینات کئے جائیں گے جس کے لئے 300 سے زائد پڑھے لکھے اور تعلیم یافتہ محررز کے انٹرویو کئے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلہ میں فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں جبکہ تیسرے مرحلہ میں گوجرانوالہ ریجن اور دیگر ڈویژنوں میں واقع تھانوں میں پڑھے لکھے اور تعلیم یافتہ محررز تعینات کئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -